اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

عورت كا انزال تك شہوت انگيزى كرنا

3578

تاریخ اشاعت : 22-06-2008

مشاہدات : 14084

سوال

اگر عورت اپنے جنسى جذبات كو اتنا انگيخت كرے كہ انزال بھى ہو جائے تو كيا يہ فعل اسے جماع كى طرح جنبى كر ديگا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر عورت شہوت انگيزى كرے حتى كہ انزال ہو جائے تو اس پر غسل واجب ہو جاتا ہے، اور اس طرح وہ جنبى شمار ہوگى، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" پانى پانى سے ہے "

صحيح مسلم حديث نمبر ( 151 ).

يعنى منى كے انزال سے غسل واجب ہوتا ہے.

ليكن يہ فعل ـ عورت كا يا مرد كا جنسى جذبات انگيخت كرنا حتى كہ انزال ہو جائے ـ اسے مشت زنى كہتے ہيں، يہ مرد اور عورت دونوں كے ليے حرام عمل ہے، اس ميں دونوں كا كوئى فرق نہيں.

مزيد تفصيل اور دلائل معلوم كرنے كے ليے آپ سوال نمبر ( 329 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد