سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

حج تمتع کی نیت کی لیکن صرف عمرہ کرکے واپس چلا گیا

سوال

میں نے حج تمتع کا احرام باندھا اورپھر شدید ازدحام دیکھا توعمرہ کرکے حج ادا کیے بغیر ہی واپس چلا گیا توکیا مجھ پرکوئي چيزلازم آتی ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگرتوآپ پہلے فریضہ حج ادا کرچکے ہیں توپھرآپ پرکچھ لازم نہیں آتا ، لیکن اگرآپ نے پہلے فریضہ حج ادا نہيں کیا توآپ پرواجب تھا کہ آپ وہیں رہتے اورفریضہ حج کی ادائيگي کرتے ، اورآپ کوچاہیے کہ آپ جب بھی استطاعت رکھیں حج کرنے میں جلدی کریں ۔

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی کہتے ہيں :

جب حج تمتع کرنے والا شخص عمرہ کا احرام باندھ لے اورعمرہ سے فارغ ہوجائے اورپھروہ حج کا احرام باندھنے سے قبل حج نہ کرنے کی نیت کرلے تواس پرکچھ لازم نہيں آتا ، لیکن جب وہ نذر مان لے ، اوراگر اس نے یہ نذر مان رکھی ہو کہ وہ اس برس حج کرے گا تواسے یہ نذر پوری کرنی ہوگي ۔

اوراگرنذرکے بغیر ہوتوعمرہ ادا کرنے کے بعد حج ترک کرنے میں کوئي حرج نہيں ۔ اھـ .

ماخذ: دیکھیں : فتاوی ارکان الاسلام صفحہ نمبر ( 550 - 551 )