سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

قات كھانے كى حرمت

36739

تاریخ اشاعت : 20-12-2008

مشاہدات : 5450

سوال

قات كھانے اور عصر كى نماز بروقت اور باجماعت ترك كر كے مغرب سے آدھ گھنٹہ قبل ادا كرنے كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

قات كھانى حرام ہے؛ كيونكہ يہ اللہ تعالى كے ذكر اور نماز سے غافل كر كے روك ديتى ہے، اور نماز كے وقت ميں تاخير كرنا اور بروقت نماز ادا نہ كرنا جائز نہيں، اور نماز باجماعت ترك كرنا بھى جائز نہيں ہے.

يہ سب برائياں اور منكرات قات كھانے كے باعث پيدا ہوتى ہيں، اس وجہ سے قات كھانے كى حرمت تو اور بھى بڑھ كر شديد حرام ہو جاتى ہے.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے.

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 22 / 175 )