سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

احرام کی حالت میں بیلٹ باندھنے میں کوئي حرج نہيں

سوال

کیا ضرورت کی اشیاء پیسے اورکاغذات وغیرہ رکھنے کے لیے بیلٹ باندھ سکتا ہوں ، حالانکہ وہ سلی ہوئی ہوتی ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی کا کہنا ہے :

تہہ بند ( جوچادر نیچے باندھی جاتی ہے ) کے اوپربیلٹ باندھنے میں کوئي حرج نہيں ۔

اورسائل کا یہ کہنا ہے کہ وہ سلی ہوئي ہوتی ہے : یہ قول بعض عامۃ الناس کی غلط سمجھ کی وجہ سے پیدا ہوا ہے کیونکہ وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ اس سے مراد ہروہ چيز ہے جس میں سلائي ہو ، حالانکہ معاملہ ایسا نہیں ، بلکہ سلی ہوئي چيز سے اہل علم کی مراد یہ ہے کہ وہ چيزجوجسم کےاعضاء کے مطابق بنائي گئي ہو اور اسے عام قمیص، شلوار، اور بنیان وغیرہ کی طرح پہنا جائے۔

اہل کی اس سے وہ چيزمراد نہيں لیتے جس میں سلائي ہو ، اس لیے اگرکسی انسان نے پیوندلگی ہوئي چادروں میں احرام باندھا تواس میں کوئي حرج نہيں ، اگرچہ وہ وہ پیوند لگانے کے لیے اس کی سلائي بھی کی ہوئي ہے ۔اھـ

واللہ اعلم .

ماخذ: فتاوى أركان الإسلام (ص525)