جمعرات 20 جمادی اولی 1446 - 21 نومبر 2024
اردو

روزے کی حالت میں قبرستان جانا

سوال

کیا روزے کی حالت میں ہمارے لیے قبرستان جانا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

روزے کی حالت میں زیارت کے لیے قبرستان جانے میں کوئي مانع نہيں ، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان :

( اب زیارت کرنے جایا کرو ) میں وقت کے اعتبارسے عموم ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ہرجب چاہے جایا جاسکتا ہے ۔

ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےاپنے صحابہ کرام کو فرمایا :

( آج صبح کس نے روزہ رکھا ہے ، توابوبکررضي اللہ تعالی عنہ کہنے لگے میں نے رکھا ہے ، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے آج جنازہ کے ساتھ کون گیا ہے ؟

توابوبکر رضي اللہ تعالی عنہ کہنے لگے میں نے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے : آج مریض کی عیادت کس نے کی ہے ، ابوبکررضي اللہ تعالی عنہ کہنے لگے میں نے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے : تم میں سے آج صدقہ کس نے کیا ہے ؟

توابوبکررضي اللہ تعالی عنہ کہنے لگے میں نے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے : جس میں بھی یہ اشیاء جمع ہوجائيں وہ جنت میں داخل ہوگا ) ۔

صحیح مسلم ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب