اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

کیا متعدی بیماری کا بہانہ کرکے طلاق دی جانے والی کومہر دیا جائےگا

40370

تاریخ اشاعت : 07-02-2005

مشاہدات : 6297

سوال

خاوند نے بیوی کواس دلیل کی وجہ سے طلاق دے دی کہ اسے برص کی متعدی بیماری لاحق ہے ، اورجب کچھ ڈاکٹروں سے چیک اپ کروایا گيا تویہ علم ہوا کہ اسے کوئي متعدی بیماری نہیں بلکہ اس کا علاج لیزر شعاعوں سے کیا جاسکتا ہے ، توکیا اس عورت کو مؤخرمہر حاصل کرنے کا حق ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جب اس عورت میں کوئي عیب نہیں توپھر اسے مؤخر مہر کے مطالبے کا حق حاصل ہے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشيح خالد المشیقح