منگل 1 رجب 1446 - 31 دسمبر 2024
اردو

خاوند عصبیت کا مالک ہے اس کے لیے کونسی دعا کرے

4143

تاریخ اشاعت : 13-09-2003

مشاہدات : 9134

سوال

میری بہن نے شادی کی اورشادی کی کچھ مدت بعد اس کا خاوند عصبیت کا مالک بن گيا حتی کہ وہ بہت ہی زيادہ تعصب کرنے لگا ہے توکیا کوئي ایسی دعا یا پھر سورۃ ہے جس کےپڑھنے سے وہ اپنے خاوند کو اس سے بچا سکے اورپہلے کی طرح زندگي گزارنے لگے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس حالت کے لیے کوئي مخصوص دعا یا پھر کوئي سورت نہیں ہے ، لیکن یہ ممکن ہے کہ بیوی اپنے خاوند کے لیے دعا کرے کہ اللہ تعالی اس کے خاوند کو اس سے نجات دے مثلا وہ یہ کہے : اے اللہ اس سے غضب اورغصہ ختم کردے ، اے اللہ اسے حلیم وبردبار بنا دے ، اے اللہ اس پر سکون نازل فرما ۔

بیوی کوچاہیے کہ وہ اپنے رب کواس کے اسمائے حسنی اورصفات علا کے ساتھ پکارے اوراس کے سامنے التجا کرتے ہوئے گڑگڑائے اورعاجزي کا اظہار کرے اوراس کے لیے اسے قبولیت کے اوقات خاص کرنا چاہیے مثلا رات کے آخری حصہ میں یا پھر جمعہ والے دن کے آخری حصہ میں ، اورعرفات کے دن اور اسی طرح سجدہ وغیرہ میں دعا کا اہتمام کرے ۔

ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ان دونوں کے حالات کی اصلاح فرمائے ، اورہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔

واللہ اعلم  .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد