اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

انکشاف ہوا کہ تحفہ توچوری شدہ ہے

4272

تاریخ اشاعت : 17-09-2004

مشاہدات : 4781

سوال

میرے چچا نے مجھے کپیوٹرتحفہ میں دیا ، بعد میں علم ہوا کہ یہ کپیوٹر توچوری کیا ہوا ہے اورمیرے چچا نے سڑک سے خریدا ہے ، توکیا یہ ممکن ہے کہ میں کپیوٹر اپنے پاس ہی رکھوں کیونکہ میرے چچا کی طرف سے ھدیہ ہے یا مجھے مالک کوواپس کرنا چاہیے ، اس لیے کہ مالک کا ایڈریس مجھے کپیوٹرمیں سے ملا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

آپ کے لیے اسے اپنے پاس محفوظ رکھنا جائز نہيں ، بلکہ اس کے مالک کوواپس کرنا واجب ہے ، اوریہ آپ کے پاس امانت ہے جتنی بھی جلدی ہوسکے اسے مالک کوواپس کیا جائے ۔

ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ آپ بيچنے والے سے اس کی قیمت واپس کرنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں ، کیونکہ اس نے ایسی چيزبيچی ہے جواس کی ملکیت ہی نہیں تھی ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد