اتوار 23 جمادی اولی 1446 - 24 نومبر 2024
اردو

اسلام قبول کرنا چاہتی ہے لیکن اسلامک سینٹرمیں صرف مرد ہیں

4545

تاریخ اشاعت : 22-06-2003

مشاہدات : 6151

سوال

میں حقیقتا اسلام قبول کرنے کا سوچ رہی ہوں لیکن میرے شہرمیں مسجد کے اندر صرف مسلمان مرد حضرات ہی ہیں ، توکیا میں وہاں جاکر اسلام قبول کرنے کااعلان کروں ، یا کوئ اوربھی طریقہ ہوسکتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


اول :

ہم اس حقیقی سوچ پرآپ کومبارکباد دیتے ہیں کہ آپ اسلام قبول کرنے جارہی ہیں اوراس دین میں جوکہ دین حق اورعدل وانصاف کا دین ہے میں آنا چاہتی ہيں ۔

لگتا ہے کہ آپ انہیں میں سے ہیں جن کے بارہ میں اللہ تعالی خیرو بھلائ چاہتا ہے اورانہیں سعادت مند لوگوں میں لکھ رکھا ہے ۔

اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

اللہ تعالی جس کسی کوبھی ھدایت نصیب کرنا چاہتا ہے اس کا سینہ اسلام کے لیے کشادہ کردیتا ہے الانعام ( 125 ) ۔

دوم :

اسلامک سینٹر میں ہی قبول اسلام کا اعلان واجب اورضروری نہیں بلکہ صرف اتنا ہے کہ ہوسکتا ہے وہاں پرقبول اسلام کا اعلان کرنا کچھ رسمی معاملات کے لیے آسان ہو یا پھر مستقبل میں ثبوت پیش کرنے کے لیے لکھا ہوا سرٹیفکیٹ مل جاۓ ۔

تو اس بنا پر آپ کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ آپ کلمہ شھادت پڑھیں اوردین اسلام کے شعار پرعمل شروع کردیں مثلا نماز وغیرہ اوراللہ تعالی کے وہ احکامات جواس نے مسلمانوں پرواجب کیے ہیں اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے اس کی اطاعت کریں ۔

ہم اللہ تعالی سے دعا گوہيں کہ وہ آپ پراپنی نعمت کومکمل کرے اورآپ کوصراط مستقیم کی ھدایت دے کراس پرثابت قدم بھی رکھے ،آمین ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد