منگل 25 جمادی اولی 1446 - 26 نومبر 2024
اردو

دوران سفرکچھ رقم ملی

4603

تاریخ اشاعت : 19-04-2004

مشاہدات : 5073

سوال

ایک شخص کوراستے میں جاتے ہوۓ کچھ رقم ملی اوراس کا کوئی مالک بھی نہیں ملا ، اب اس کا سوال ہے کہ وہ اس رقم کا کیا کرے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

اس شخص پر ضروری ہے کہ وہ اس راستے کی آس پاس کے شہروں اورقصبوں میں لوگوں کے جمع ہونے والی جگہوں پر اس کا اعلان کرے ( مثلا راستے میں آنے والے پٹرول پمپوں اورپولیس چوکیوں پر اعلانات چسپاں کرے )

کیونکہ گمان ہے کہ صاحب مال ان کا ہی رہائيشی ہوگا ، اگرایک سال تک اسے رقم کا مالک نہ ملے تواس کے بعد اس اختیار ہے کہ وہ اسے مالک کے آنے تک اپنے پاس رکھے یا پھر اسے صدقہ کردے ، اوراگر اس کے بعد رقم کا مالک آپہنچے تواسے اپنے تصرف کا بتاۓ اگرتووہ اسے صدقہ کی اجازت دے توبہتر اوراچھا ہے اوراگروہ اعتراض کرے تووہ ضامن ہوکر اسے واپس لوٹاۓ اورصدقہ اس کا ہوگا یا پھر وہ اسے اپنے سارے مال کی طرح خرچ کرلے اورجب بھی صاحب مال آۓ اسے واپس کردے ۔ .

ماخذ: فتاوی لجنۃ الدائمۃ دیکھیں فتاوی اسلامیۃ ( 3 / 9 ) ۔