الحمد للہ.
اگر توواقعتا معاملہ ایسا ہی ہے جیسا کہ آپ نے سوال میں ذکر کیا ہے کہ آپ ان لوگوں کوبھول چکے ہیں جن سے سو ریال لیا تھا ، تواس حالت میں آپ کے لیے ان کی جانب سے یہ سوریال صدقہ کرنا مشروع ہیں ، اورجب بھی ان میں سے کوئي ایک آپ کویاد آئے آپ اسے اس کا حق ادا کردیں ، لیکن اگر وہ آپ کواس صدقہ کی اجازت دے دیتا ہے جوآپ کرچکے ہیں توپھرجائز ہے اوراس طرح آپ اس سے بری الذمہ ہوجائيں گے اوران کے ساتھ ساتھ آپ کوبھی اجروثواب حاصل ہوگا .