سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

بارہ تاریخ کی رمی کیے بغیر ہی سفرکرگيا

48994

تاریخ اشاعت : 15-12-2008

مشاہدات : 6794

سوال

میں نے حج کے بعد بارہ تاریخ کوچاربجے سہ پہر کی سیٹ اوکے کروا رکھی تھی اورمیرا خیال تھا کہ میں اس دن کی رمی کرلوں گا ، لیکن مجھے یہ ڈرپیدا ہوا کہ اگرمیں نے زوال کے بعد رمی کی توسفر سے رہ جاؤں گا لھذا میں نے صبح ہی رمی کرلی اورطواف وداع کرکے سفر کرگيا ، لھذا مجھ پرکیا واجب آتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

شیخ ابن عثيمین رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :

زوال سے قبل رمی کرنا جائزنہیں ہے ، لیکن یہ ممکن ہے کہ اس حالت میں ضرورت کی بنا پراس سے ہم رمی ساقط کردیں اوراسے ہم یہ کہیں کہ :

آپ پرایک بکرا فدیہ لازم آتا ہے جومکہ میں ذبح کرکے وہاں کے مساکین میں تقسیم کیا جائے ، یا پھرآپ کسی کووکیل بنا دیں جووہاں آپ کی جانب سے ذبح کرکے تقسیم کردے  .

ماخذ: دیکھیں : فتاوی ارکان اسلام صفحہ نمبر ( 564 ) ۔