اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

کیا " الرشید " اللہ تعالی کے اسماء میں سے ہے ۔

سوال

میں آخری ایام میں ایک مضمون پڑھا ہے جس میں یہ ہے کہ الرشید اللہ تعالی کے اسماء ميں سے ہے ، مجھے اس کا علم نہیں کہ آیا یہ معلومات ان معلومات سے زیادہ صحیح ہیں جوکہ میرے پاس امام شوکانی کی کتاب " تحفۃ الذاکرین " میں ہیں ، توکیایہ ممکن ہےکہ آپ اس کی وضاحت فرمائيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الرشید اللہ تعالی کے اسماء میں سے نہیں اس لۓ کہ نہ تویہ قرآن کریم میں اورنہ ہی سنت نبویہ صحیحہ میں وارد ہے ، اور پھر بات یہ ہے کہ اللہ تعالی کے اسماء توقیفی ہیں تواللہ تعالی کا وہی اسم رکھا جاۓ گا جو کہ اللہ تعالی نے اپنا نام خود رکھا ہو یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا ہو ۔

واللہ تعالی اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد