اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

چاروں مذاہب میں سے صحیح ترین مذہب کونسا ہے

5523

تاریخ اشاعت : 21-07-2003

مشاہدات : 15313

سوال

آئمہ اربعہ میں سے کون سے امام صحیح راستے پر اور جماعت المسلمین میں ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


اللہ تعالی نے ہمیں اپنی کتاب عزیز قرآن کریم اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر چلنے اور اس کی اطاعت کا حکم دیا ہے ، اور حق بات تو یہ ہے کہ ہم نصوص شرعیہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور ان پیروکاروں میں سے مجتھدین علماء کی فھم سے سمجھیں اور ان علماء میں جن کی صدق وعدالت اور دین میں امامت اور علم وفضل اور صلاح وخیر مسلمہ ہے وہ آئمہ اربعہ ہیں ( امام ابوحنیفہ ، امام مالک ، امام شافعی ، امام احمد ) رحمہم اللہ جمیعا ہيں ۔

اور یہ چاروں شرعی نصوص پر چلنے والے ہیں ، ان کا مقصد وحرص اور تعلیم و تعلم اور اسے نشر کرنا صحیح علم شرعی کی ترویج تھی ، اور وہ چاروں صحیح راستے پر اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متبع اور اس پر حریص تھے ، رہا مسئلہ غلطی کا تو یہ ہر ایک سے ہو سکتی ہے حتی کہ صحابہ کرام سے بھی اس کا وقوع ہوا ، تو شرعی مسئلہ میں اتباع اسی کی ہو گی اور وہ ہی مانا جاۓ گا جس پر دلیل ہو ۔

اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ علماء میں سے کسی پر وہ دلیل مخفی رہے اور یہ بھی ہو سکتا ہےکہ اسے وہ دلیل پہنچے ہی نہ لیکن دوسرے عالم کو یہ دلیل مل جاۓ ، تو یہ دلیل کا حاصل نہ ہونا ان کے علم و فضل میں جرج و قدح نہیں اور نہ ہی اس سے ان کی عدالت میں کوئ فرق آتا ہے ، تو ہر ایک حق کا طالب اور اسے نشرکرتا ہے ۔

اوراگر سا‏ئل ان میں سے کسی ایک یا خاص امام کے مسلک پر چلنا چاہتا ہے تو اسے جس مسئلہ پر صریح اور صحیح دلیل مل جاۓ اس میں اس کی بات مانے کیونکہ یہی چیز ہے جس کا مطالبہ ہے ، اور اگر دلیل نہیں ملتی تو ان میں کسی ایک کے ساتھ تعصب نہ کرے بلکہ حق کی اتباع کرے ، اوریہ جائز نہیں کہ ہر ایک قول میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی اور کی اتباع کا اعتقاد رکھا جاۓ ۔

تو علماء کی کلام میں جو دلیل کے موافق ہو اسے مانا جاۓ گا ، اور کسی ثقہ عالم کے فتوی پر عمل کرنا چاہۓ ۔

واللہ تعالی اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد