جمعرات 18 جمادی ثانیہ 1446 - 19 دسمبر 2024
اردو

كيا جلد انزال كرنا ايسا سبب ہے جو طلاق مباح كر ديتا ہے

5684

تاریخ اشاعت : 03-03-2011

مشاہدات : 7040

سوال

كيا جماع كے وقت جلد انزال كر دينا بيوى كے ليے طلاق طلب كرنے مباح كر ديتا ہے ؟
مجھے علم ہے كہ جنسى كمزورى كى بنا پر ايسا ہوتا ہے ليكن اگر مرد دس يا بيس سيكنڈ كے بعد انزل كر دے تو اس حالت ميں كيا ہو گا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے مندرجہ بالا سوال فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح العثيمين كے سامنے پيش كيا تو انہوں نے ہميں يہ جواب ديا:

الجواب:

اگر تو عورت اس سے متاثر ہوتى ہے، اور استمتاع ميں بيوى كا حصہ فوت ہو جاتا ہے تو پھر طلاق طلب كرنے ميں كوئى حرج نہيں، ليكن اگر اس كے پاس اولاد ہے تو پھر وہ جلد بازى نہ كرے.

ماخذ: الشيخ محمد بن صالح العثيمين