جمعرات 25 جمادی ثانیہ 1446 - 26 دسمبر 2024
اردو

خاوند نے كہا: ميں اپنى بيوى كو اپنے ذمہ ميں شمار نہيں كرتا

5792

تاریخ اشاعت : 06-02-2011

مشاہدات : 5070

سوال

ايك شخص نے كہا: وہ اپنى بيوى كو اپنے ذمہ ميں نہيں سمجھتا، تو كيا يہ طلاق شمار ہو گى يا نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح العثيمين رحمہ اللہ كے سامنے پيش كيا تو انہوں نے ہميں يہ جواب ديا:

يہ الفاظ طلاق كے صريح الفاظ ميں شامل نہيں ہوتے، اس ليے اس سلسلہ ميں كلام كرنے والے كى نيت كى طرف رجوع كرنا ضرورى ہے "

واللہ تعالى اعلم.

ماخذ: الشيخ محمد بن صالح العثيمين