سوموار 10 جمادی اولی 1446 - 11 نومبر 2024
اردو

قضاء اور قدر کے متعلق اسلام کا نظریہ

سوال

اسلام قضاء اور قدر کو کس نظریہ سے دیکھتا ہے۔؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

قضاء اور قدر پر ایمان رکھنا یہ ایمان کی اصل ہے اور اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالی ہر چیز کو جانتا اور ہر چیز کا خالق ہے۔ اور یہ کہ اسکے ارادہ اور مشیت سے کوئی چیز نکال نہيں سکتی۔ اور اس نے ہر چیز کو اپنے پاس لوح محفوظ میں مخلوقات کی پیدائش سے پچاس سال قبل لکھ رکھا ہے۔ اور یہ کہ جو بھی اس جہان میں ہے اسے اور اسکے افعال کو پیدا فرمایا ہے تو جو وہ چاہے وہی ہوتا ہے اور جو نہ چاہے نہیں ہوتا۔ اور بندے کو جو کچھ پہنچتا ہے اسکا یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ خطاء ہو جائے اور جو خطا ہو گیا اس کا اسے پہنچنا ممکن ہی نہيں۔

اور یہ کہ بندہ اطاعت والے کام کرنے یا معصیت کرنے پر مجبور نہیں ہے بلکہ اسکا ارادہ ہے جو کہ اس کی حالت کے لائق ہے لیکن یہ ارادہ خالق کے ارادہ کے ماتحت ہے۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد