جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

گرہن كى نماز ميں دوسرے ركوع كے ساتھ آكر ملا

6309

تاریخ اشاعت : 27-03-2006

مشاہدات : 5955

سوال

اگر ميں گرہن كى نماز ميں پہلى ركعت كے دوسرے ركوع ميں آكر ملوں تو مجھے كيا كرنا ہو گا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

گرہن كى نماز ميں پہلے ركوع ميں ملنے سے آپ كو ركعت مل سكتى تھى، اس بنا پر آپ نے جو سوال كيا ہے، آپ نے امام كے ساتھ دوسرى ركعت پائى ہے، لہذا آپ سلام پھيرنے كے بعد ايك مكمل ركعت جس ميں دو بار قرآت اور دو ركوع اور دو سجدے ہيں ادا كريں گے.

مزيد تفصيل كے ليے آپ گرہن كى نماز كا طريقہ ديكھيں

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد

متعلقہ جوابات