بدھ 13 ربیع الثانی 1446 - 16 اکتوبر 2024
اردو

آنكھوں ميں ركھے جانے والے لينز كو محلول كے ساتھ دھو كر استعمال كرنے سے روزہ پر اثر انداز نہيں ہوتا

سوال

كيا روزے كى حالت ميں آنكھوں كے لينز استعمال كرنا جائز ہيں، كيونكہ آپ جانتے ہيں كہ يہ لينز صاف كرنے كے ليے خاص قسم كے محلول ميں ركھے جاتے ہيں، گزارش ہے كہ جواب تفصيل سے ديں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

روزے كى حالت ميں آنكھوں كے اندر لگائے جانے والے لينز خاص محلول ميں ركھ كر صاف كرنے كے بعد استعمال كرنے ميں روزہ كو كوئى نقصان نہيں؛ كيونكہ زيادہ سے زيادہ يہى ہے كہ محلول سے كچھ نہ كچھ آنكھ ميں جائےگا، تو يہ آنكھ كے قطرہ كى مانند ہے، علماء كرام كے صحيح قول كے مطابق يہ روزے كو فاسد نہيں كرتا.

شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:

" روزے دار كے ليے آنكھوں ميں سرمہ، اور قطرے اور كانوں ميں قطرے ڈالنے ميں كوئى حرج نہيں، حتى كہ اگر وہ اس كا ذائقہ اپنے حلق ميں بھى محسوس كرے تو اس سے اس كا روزہ نہيں ٹوٹتا؛ كيونكہ يہ كھانا پينا نہيں، اور نہ ہى كھانے پينے كے معنى ميں آتا ہے.

اور دليل تو كھانے پينے كے منع ميں آئى ہے، لہذا جو كھانے پينے كے معنى ميں نہيں اسے اس كے ساتھ ملحق نہيں كيا جا سكتا، ہم نے جو ذكر كيا ہے شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ تعالى نے بھى يہى اختيار كيا ہے، اور صحيح بھى يہى ہے " انتہى

ديكھيں: فقہ العبادات صفحہ نمبر ( 191 ).

مزيد تفصيل كے ليے آپ سوال نمبر ( 2299 ) اور ( 22199 ) اور ( 38023 ) كے جوابات كا ضرور مطالعہ كريں.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب