سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

دو شخص مسجد ميں نماز كے ليے داخل ہوئے ليكن پہلى صف ميں صرف ايك شخص كے ليے جگہ تھى

72199

تاریخ اشاعت : 09-04-2007

مشاہدات : 3726

سوال

دو شخص مسجد ميں داخل ہوئے اور پہلى صف ميں صرف ايك شخص كو جگہ ملى تو كيا ان كے ليے افضل يہ ہے كہ وہ دونوں دوسرى صف ميں كھڑے ہوں، يا كہ ايك شخص پہلى صف ميں اور دوسرا اكيلا ہى پچھلى صف ميں كھڑا ہو جائے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

" اگر دو افراد مسجد ميں داخل ہوں اور پہلى يا دوسرى صف ميں صرف ايك شخص كے جگہ ہو تو وہ دونوں اكٹھے صف بنا كر كھڑے ہوں، كيونكہ اگر ايك شخص صف ميں كھڑا ہو گا تو دوسرا اكيلا رہ جائيگا، تو اس حالت ميں افضل اور بہتر يہ ہے كہ وہ دونوں صف كے پيچھے دوسرى صف بنا كر كھڑے ہو جائيں.

ليكن اگر دو افراد كے ليے اگلى صف ميں جگہ ہو تو پھر دونوں اس صف ميں كھڑے ہو جائيں، اور اكيلے پچھلى صف ميں كھڑے نہ ہوں، كيونكہ ايسا كرنا خلاف سنت ہے.

كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے پہلى پہلى صفوں كو مكمل كرنے پر ابھارا ہے، ليكن اگر فرض كريں كہ انہوں نے ايسا كر ليا تو ان كى نماز صحيح ہے، كيونكہ ايك شخص دوسرے سے عليحدہ نہيں ہوا " انتہى .

ماخذ: فضيلۃ الشيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ. - ديكھيں: مجموع فتاوى ابن عثيمين ( 15 / 207 )