جمعہ 26 جمادی ثانیہ 1446 - 27 دسمبر 2024
اردو

كيا جانوروں كوگندم كھلانى جائز ہے ؟

72224

تاریخ اشاعت : 14-01-2009

مشاہدات : 4727

سوال

ايك شخص چوپائے ركھنا چاہتا ہے، اور جانوروں كو كھلانے كے ليے اسے گندم كى ضرورت ہو گى تا كہ دودھ اور بعض دوسرى اشياء حاصل كر سكے، تو كيا ايسا كرنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

چوپايوں كو گندم كھلانے ميں كوئى شرعى مانع نہيں كھانے والى اشياء ميں اصل اباحت ہى ہے جب تك كہ اس كى ممانعت ميں كوئى دليل نہ مل جائے، جيسا كہ اہل علم كے ہاں مقرر كردہ فقھى قواعد ميں معروف ہے.

يہ تو من حيث الاصل ہے، ليكن اگر مواشى اور چوپايوں كو گندم كھلانے ميں كوئى ضرر اور نقصان ہوتا ہو، مثلا يہ كہ لوگوں كو گندم كى ضرورت ہو كيونكہ لوگوں كى اساسى حاجت اور ضرورت گندم ہے، اور مواشي كو كھلانے كے ليے زائد گندم نہ ہو تو اس وقت ضرورت كى بنا پر مواشى كو گندم كھلانى حرام ہو گى، كيونكہ لوگ اس كے زيادہ محتاج ہيں، لہذا مواشى كو كوئى اور چارہ ڈال ديا جائے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب