ہفتہ 22 جمادی اولی 1446 - 23 نومبر 2024
اردو

ذبح كرنے كے بعد جانور ميں خون رہنے دينا

7619

تاریخ اشاعت : 24-02-2006

مشاہدات : 5027

سوال

يورپى ممالك ميں بعض فيكٹرياں جان بوجھ كر ذبح كيے گئے جانور سے مكمل خون صاف نہيں كرتيں تا كہ اس كے وزن ميں كمى نہ ہو اور ان كے نفع كا حجم زيادہ ہو، ايسے گوشت كو كھانے كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ عبد اللہ بن جبرين حفظہ اللہ تعالى كے سامنے ركھا تو ان كا جواب تھا:

ذبج كردہ جانور ميں خون چھوڑنا اور اسے مكمل نہ نكالنا حرام ہے جائز نہيں.

اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے:

تم پر مردار اور خون حرام كر ديا گيا ہے .

ماخذ: الشیخ عبداللہ بن جبرین