الحمد للہ.
اس میں کوئ حرج نہیں لیکن کتے کوگھر سے نکالنا واجب اور ضروری ہے ، لیکن تین حالتوں میں کتا رکھا جا سکتا ہے جو کہ یہ ہیں: شکار ، جانوروں ، اور کھیتوں پر رکھوالی کے لۓ ، اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :
( جس نے شکار ، جانوروں اور کھیت کی رکھوالی کے علاوہ کتا رکھا ہر دن اس کے اجر میں سے دوقیراط کمی ہوتی ہے ) صحیح بخاری ، مسلم ۔
اللہ تعالی ہی توفیق دینے والا ہے .