اتوار 28 جمادی ثانیہ 1446 - 29 دسمبر 2024
اردو

كيا مظلوم شخص كى ميت كو بھى غسل ديا جائےگا ؟

8191

تاریخ اشاعت : 12-06-2006

مشاہدات : 4412

سوال

كيا ظلما قتل كيے جانے والے شخص كو بھى شھيد كى طرح غسل نہيں ديا جائےگا اور اس نماز جنازہ نہيں پڑھى جائےگى، يا كہ اسے غسل ديا جائے گا اور اس كى نماز جنازہ پڑھائى جائےگى ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ظلم كے ساتھ قتل كيے جانے والے شخص كو غسل بھى ديا جائےگا اور اس كى نماز جنازہ بھى ادا كى جائيگى، عمر فاروق رضى اللہ تعالى عنہ مظلوم قتل كيےگئے، اور عثمان غنى رضى اللہ تعالى عنہ كو بھى ظلم كےساتھ قتل كيا گيا، ليكن اس كے باوجود انہيں غسل بھى ديا گيا اور صحابہ كرام نے ان كا نماز جنازہ بھى ادا كيا، اور اسى طرح على رضى اللہ تعالى عنہ بھى ظلم كےساتھ ہى قتل ہوئے اور انہيں بھى غسل ديا گيا اور نماز جنازہ پڑھى گئى .

ماخذ: مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ تعالى ( 13 / 121 )