ہفتہ 20 جمادی ثانیہ 1446 - 21 دسمبر 2024
اردو

کیا نئ‏ تفسیر قرآن مجید کی قدیم تفسیر سے مختلف ہے ؟

8399

تاریخ اشاعت : 24-06-2009

مشاہدات : 8331

سوال

عھداموی میں جوتفسیر تھی اور آج کے دورمیں کوئ فرق ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


اگرتوسوال سے مراد عھد اموی میں تفسیر ہے جو کہ تابعین اورتبع تابعین اورصغار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کا دور ہے ، تو بعدوالے ادوارکی نبست اس دور میں تدوین بہت ہی کم ہوئ ، بلکہ اس دورمیں صرف روایت پر ہی انحصارکیا جاتا تھا ، اورتفسیر اثری سے معروف تھی ۔

پھراس کے بعد علماء نے تفسیر قرآن میں توسع اختیارکیا اور کئ ایک طریقوں پرچلے ان میں کچھ طریقے توقابل تعریف وستائش اور کچھ قابل قبول اورکچھ مردود تھے ، پھر اس کے بعد آخری دور میں یہ توسع راۓ اور استنباط میں اورزیادہ ہوگیا ۔

اورتفسیر میں وہ نظریات اورتغیرات شامل ہوگۓ جو تفسیرمیں سے نہیں تھے حتی کہ بعض تفاسیر کے بارہ میں یہ کہا گیا کہ اس میں تفسیر کے علاوہ سب کچھ ہے لیکن تفسیر نہیں ہے ، اس کی مثال درمیانے دورکی تفسیریں ہیں : تفسیررازی ، اورنۓ دور میں تفسیر الجواھر ہے ۔ .

ماخذ: کتبہ : الشیخ عبدالکریم الخضير ۔