اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

نماز کے رکن، اور واجب میں فرق

85229

تاریخ اشاعت : 11-11-2014

مشاہدات : 12941

سوال

سوال: نماز کے رکن، اور واجب میں کیا فرق ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

نماز کے رکن، اور واجب میں یہ فرق ہے کہ رکن جان بوجھ کر، بھول کر، یا لا علمی کی وجہ سے ساقط نہیں ہوتا، بلکہ رکن ادا کرنا ضروری ہوتا ہے۔

جبکہ واجب لاعلمی اور بھول جانے سے ساقط ہوجاتا ہے، اور اس کمی کو سجدہ سہو سے پورا کیا جاتا ہے۔

اور نماز کے چودہ (14) ارکان، آٹھ (8) واجبات ہیں، جنکی تفصیل سوال نمبر: (65847) کے جواب میں گزر چکی ہے۔

واللہ اعلم.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب