منگل 1 رجب 1446 - 31 دسمبر 2024
اردو

آیت ( پھر روزے کو رات تک پورا کرو ) کا معنی

سوال

قرآن میں سورۃ بقرۃ پڑھتے وقت یہ سوال اٹھتا رہتا تھا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے ( پھر روزے کو رات تک پورا کرو ) ہم میں سے اکثر مغرب کے وقت افطاری کرتے ہیں ۔
تو کیا یہ ممکن ہے کہ آپ ہمارے لۓ اس مسئلہ کی تشریح فرما دیں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس آیت اور سورج غروب ہونے کے بعد افطاری کرنے میں کوئی اشکال نہیں پیدا ہوتا وہ اس لۓ کہ رات غروب شمس کے بعد شروع جاتی ہے اور اس کا آخر طلوع فجر ہے ۔

اور اسی لۓ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ :

( جب رات آجائے اور دن چلا جائے اور سورج غروب ہو جائے تو روزے دار افطار کر لے )

اور اس حدیث کا معنی یہ ہے کہ : جب سورج غروب ہو جائے تو رات شروع ہو جاتی ہے اس وقت روزے دار کے لۓ حلال ہے کہ وہ روزہ افطار کر لے ۔

دیکھیں امام نووی رحمہ اللہ تعالی کی کتاب شرح المسلم جلد نمبر7 صفحہ نمبر 209

واللہ تعالی اعلم ۔ اللہ تعالی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمتیں نازل فرمآئے ۔ آمین

واللہ تعالی اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد