اتوار 28 جمادی ثانیہ 1446 - 29 دسمبر 2024
اردو

کتاب " تقریب التھذیب "

8846

تاریخ اشاعت : 30-04-2003

مشاہدات : 8571

سوال

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تعالی کی تقریب التھذیب کے عنوان سے کتاب ہے ،تواس عنوان کا معنی کیا اوراس کا قصہ کیا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


یہ کتاب احادیث کے راویوں کے نام اوران کے حالات میں ایک بہت بڑی اورضخیم کتاب کا انتہائ ترین اختصار ہے ۔

حافظ مقدسی رحمہ اللہ تعالی نے ( الکمال فی اسماء الرجال ) کے نام سے ایک کتاب تصنیف کی جس میں انہوں نے صحیحین اورسنن اربعہ کے رواۃ کے متعلق آئمہ کرام کے اقول نقل کیے جن میں امام بخاری کیا تاریخ اورابن ابی حاتم اورابن معین وغیرہ کی کتابوں پرانحصار کیا ۔

پھرحافظ مذی یرحمہ اللہ تعالی نے اس کتاب کا اختصار کیا جس کا نام ( تھذيب الکمال ) رکھا اوربعد میں حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ آۓ توانہوں نے اسے مختصر کیا اور ان اشیاء کا اضافہ کیا جوان دونوں کتابوں میں رہ گئ تھیں اوران کی تعقیب کرکے اس مختصر کا نام ( تھذيب التھذیب ) رکھا ، پھر اس کتاب کو( تقریب التھذیب ) کے نام میں مختصر کیا ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد