سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

طلاق بائن كى عدت ميں خاوند فوت ہو جائے تو كونسى عدت گزارى جائيگى ؟

8867

تاریخ اشاعت : 11-09-2013

مشاہدات : 3823

سوال

ايك عورت جسے طلاق بائن ہو چكى تھى كا خاوند دوران عدت گاڑى كے ايكسيڈنٹ ميں فوت ہو گيا، اب وہ كونسى عدت بسر كريگى آيا بيوہ كى يا كہ طلاق كى ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ جناب محمد صالح العثيمين رحمہ اللہ كے سامنے پيش كيا تو ان كا جواب تھا:

يہ عورت طلاق كى عدت پورى كريگى.

سوال:

كيا اس عورت كے ليے خاوند فوت ہونے كى عدت بھى ہو گى ؟

جواب:

نہيں، اس عورت پر متوفى عنہا زوجھا كى عدت نہيں ہوگى؛ كيونكہ طلاق بائن كى بنا پر اس عورت اس شخص كے سے تعلق منقطع ہو چكا ہے " انتھى

واللہ اعلم .

ماخذ: الشيخ محمد بن صالح العثيمين