اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

ریشم پر مہر لکھنا

8884

تاریخ اشاعت : 23-04-2004

مشاہدات : 6521

سوال

بڑے بڑے مالدارلوگوں میں یہ عادت ہے کہ وہ مہر خالص ریشمی کپڑے پر لکھتے ہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

ایسا کرنا جائز نہیں کیونکہ مردوں کے لیے ریشم لباس یا کسی اورچيز میں استعمال کرنا جائز نہیں ، بلکہ اس کا پہننا صرف عورتوں کے لیے جائز ہے ، اورمہر کا لکھنا مردوں کے استعال میں ہے اس لیے یہ حرام ہوگا ۔

اکثریت کے عمل کونہيں دیکھا جائے گااور نہ ہی یہ دیکھا جائے کہ اس عمل کودیکھنے والے تو بہت زیادہ ہیں لیکن اس سے روکنے والے کم ، اس لیے کہ یہ بھی باقی حرام چيزوں کی طرح ہی ہے جن پر عادتا لوگ عمل کرتے رہتے ہیں اس سے یہ جا‏ئز نہیں ہوگا ۔

ہمارے اصحاب نے ریشم پر مہر لکھنے کو صراحتا حرام کہا ہے ، واللہ تعالی اعلم ۔ .

ماخذ: دیکھیں فتاوی امام نووی رحمہ اللہ تعالی ( 187 ) ۔