جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

نيل پالش لگانے كا حكم اور كيا وضوء كرتے وقت اتارنى ضرورى ہے ؟

9066

تاریخ اشاعت : 20-03-2007

مشاہدات : 7328

سوال

كيا عورت نيل پالش استعمال كرسكتى ہے، اور اسے وضوء كے وقت كيا كرنا ہوگا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہميں تو اس كے متعلق كچھ علم نہيں، ليكن اس كى ضرورت نہ ہونے كى بنا پر اسے ترك كرنا ہى اولى اور بہتر ہے، اور اس ليے بھى كہ نيل پالش لگانے سے وضوء كرتے وقت پانى ناخن تك نہيں پہنچتا.

حاصل يہ ہوا كہ: نيل پالش نہ لگانا اولى اور بہتر ہے، اور اس كى جگہ مہندى لگانے پر ہى اكتفا كيا جائے، اور جو كام پہلے لوگ كيا كرتے تھے وہى اولى اور بہتر ہے.

اور اگر عورت نيل پالش لگا بھى لے تو اسے وضوء كرنے سے قبل اتارنى ہو گى؛ كيونكہ ـ جيسا ہم كہہ چكے ہيں ـ اس سے جلد تك پانى نہيں پہنچتا.

اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے.

ماخذ: الشيخ عبد العزيز بن باز رحمہ اللہ