اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

كافر والد كي وراثت اس بنا پر لينا كہ يہ مال اس كي والدہ كو قتل كرنے كي ديت ہے

9112

تاریخ اشاعت : 03-12-2004

مشاہدات : 5662

سوال

ميرے والد نےميري والدہ كوقتل كرديا تواس وقت ميں چھوٹااور ميري عمر پندرہ برس تھي ، ميرے والدين كافر تھے اور جب قتل كا واقعہ ہوا ميں بھي اس وقت غير مسلم تھا اس جرم ميں ميرے والد كوقيد نہيں ہوئي ، اور اب وہ ادھيڑعمر ميں ہيں اور عنقريب مرنےوالےہيں ، ميرے والد كي پلاننگ ہے كہ وہ ميرےليے بہت مال چھوڑ كرجائيں ، تو كيا ميرے ليے يہ مال قبول كرنا جائزہے ؟ اور كيااسےديت شمار كيا جائيگا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے مندرجہ سوال فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح عثيمين رحمہ اللہ كے سامنے ركھا توان كا جواب تھا :

اگر وہ مال آپ كواس ليے دے كہ يہ ديت ہے تو آپ نہ ليں كيونكہ وہ كافر اور آپ مسلمان ہيں ، اور ديت وراثت ميں سے ہے ، اور اگروہ آپ كوخوش كرنے كےليے دے تولينے ميں كوئي حرج نہيں .

واللہ اعلم  .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد