منگل 18 جمادی اولی 1446 - 19 نومبر 2024
اردو

نس بندی ( منصوبہ بندی ) کے ذریعہ منع حمل کا حکم

9144

تاریخ اشاعت : 05-03-2004

مشاہدات : 7524

سوال

میں عنقریب چوتھے بچے کی ماں بننے والی ہوں اوریہ ولادت میری خرابی صحت کی بنا پر آپریشن سے ہوگی ، اس سے قبل بھی تینوں بچے بڑے آپریشن سے ہوئے ہیں ، اب میری صحت کوخطرہ ہے اورڈاکٹروں نے بھی یہی مشورہ دیا ہے کہ اب آپ نس بندی کا اپریشن کروادیں اورآئندہ بچے پیدا نہ کریں ، اگرشرعی طور پر ایسا کرنا جائز ہو تومیرے خاوند کوبھی اس پر کوئي اعتراض نہیں اورنہ ہی مجھے ، توکیا ایسا کرنا جائز ہے ؟
مجھے آپ کی نصیحت درکار ہے ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

فضیلۃ الشيخ علامہ عبدالعزيز رحمہ اللہ تعالی سے تقریبا اس سے ملتا جلتا سوال کیا گیا توان کا جواب تھا :

اس اّپریشن میں کوئي حرج نہیں ، جب ڈاکٹر یہ فیصلہ کریں کہ اب اس کا مزید اولاد پیدا کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے ، اورخاوند اس کی اجازت دے تواس میں کوئي حرج والی بات نہیں ۔ .

ماخذ: واللہ تعالی اعلم ، دیکھیں فتاوی المراۃ المسلۃ ( 2 / 978 ) ۔