جمعرات 20 جمادی اولی 1446 - 21 نومبر 2024
اردو

کیا خاوند بیوی کوحالت زچگی میں دیکھ سکتا ہے

سوال

کیا خاوند کے لیے جائز ہے کہ وہ بیوی کی زچگی کے وقت اس کے پاس رہے اوراس کا مشاھدہ کرے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جی ہاں زچگي کے وقت خاوند اپنی بیوی کےپاس رہ سکتا ہے ، اس لیے کہ بیوی کا جسم دیکھنا خاوند کے لیے جائز ہے جس میں کسی قسم کا کوئي استثناء نہيں جیسا کہ حدیث میں ہے :

انس بن مالک رضي اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ :

( نبی صلی اللہ علیہ وسلم اورامہات المومنین میں سے کوئي ایک آپ دونوں غسل جنابت ایک ہی برتن سے کرتے تھے ) صحیح بخاری حدیث نمبر ( 264 ) ۔

تواس بنا پر خاوند بیوی کی حالت زچگي میں اس کے پاس رہ سکتا ہے ، جبکہ وہاں کوئي اوراجنبی عورت نہ ہو جس کا پردہ کرنا اس مرد سے ضروری ہو ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد