اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

الاستجمار كيا ہے ؟

سوال

استجمار كيا ہے، اور كيا ہوائى جہاز ميں پانى كے ہوتے ہوئے بھى ٹشو پيپر استعمال كے جاسكتے ہيں، اور طہارت كا كامل طريقہ كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

پيشاب يا پاخانہ كر كے قبل اور دبر كو پتھر يا اس كے قائم مقام كسى چيز سے صاف كرنے كو استجمار كہا جاتا ہے، ليكن اس ميں شرط يہ ہے كہ ڈھيلے اور پتھر تين سے كم نہ ہوں، اور ممنوعہ اشياء يعنى ليد اور ہڈى يا وہ حرمت والى چيز مثلا كھانا وغيرہ نہ ہو.

پانى ہو يا نہ ہو دونوں صورتوں ميں ڈھيلے وغيرہ استعمال كرنا جائز ہيں، اہل علم كا كہنا ہے:

افضل يہ ہے كہ پانى اور ڈھيلوں كا استعمال دونوں چيزيں استعمال كرنا افضل ہے، كيونكہ اس ميں صفائى زيادہ ہے.

ماخذ: ديكھيں: اعلام المسافرين ببعض آداب و احكام السفر و ما يخص الملاحين الجويين تاليف: فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح العثيمين ( 10 )