ہفتہ 20 جمادی ثانیہ 1446 - 21 دسمبر 2024
اردو

خواتین کی آواز میں قرآن کریم کی تلاوت سننے کا حکم

سوال

مختلف اسلامی ممالک میں منعقد کیے جانے والے حفظ قرآن کریم کے مقابلوں میں خواتین کی طرف سے کی جانے والی تلاوت سننے کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"اس حوالے سے مجھے کوئی حرج معلوم نہیں ہو رہا، بشرطیکہ خواتین اور مرد الگ الگ ہوں، مقابلے کی جگہ میں مخلوط ماحول نہ ہو، مرد و خواتین الگ الگ ہوں، نیز خواتین نے مردوں سے پردہ بھی کیا ہو۔

جبکہ تلاوت سننے کے بارے میں یہ ہے کہ اگر تلاوت کلام الہی میں غور و فکر اور تدبر کی نیت سے سنی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ، لیکن اگر خواتین کی آواز سے لذت حاصل کرنے کے لیے ہو تو جائز نہیں ہے۔ لہذا اگر مقصد یہ ہے کہ قرآن سن کر سمجھنا اور استفادہ کرنا تو اس میں ان شاء اللہ کوئی حرج نہیں ہے۔" ختم شد

فتاوى نور على الدرب ، از شیخ ابن باز ( 2 / 100 )

واللہ اعلم

ماخذ: الاسلام سوال و جواب