اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

جراب پر موزہ پہن لیا تو کس پر مسح کرے گا؟

سوال

میں نے وضو کی حالت میں جراب پہن کر پھر موزہ پہنا اور پھر وضو کرنا شروع کیا اور موزے پر مسح کر لیا، تو ایسی صورت میں اگر میں موزہ اتار دوں تو کیا بقیہ مدت میں جرابوں پر مسح کیا جا سکتا ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اول:
اگر کوئی موزے پر موزہ پہن لے، یا جراب پر موزہ پہن لے تو کس کو معتبر سمجھا جائے گا؟ اس حوالے سے کچھ تفصیل ہے:

الشیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"1- اگر کوئی شخص جراب یا موزہ پہنے اور اس کے بعد وضو ٹوٹ جائے، پھر وضو کرنے سے پہلے ایک اور جراب یا موزہ اوپر سے پہن لے تو ایسی صورت میں پہلا موزہ معتبر ہو گا۔

یعنی: اب اگر وضو کرتے ہوئے مسح کرنا چاہتا ہے تو پھر پہلے پر مسح کر ے گا، اوپر والے یعنی دوسرے پر مسح کرنا جائز نہیں ہو گا۔

2- جب جراب یا موزہ پہنے اور وضو ٹوٹ جائے اور وضو کر کے مسح کر لے پھر اس پر دوسرا موزہ یا جراب پہنے تو ایسی صورت میں صحیح موقف کے مطابق یہ شخص دوسرے یعنی اوپر والے پر مسح کر سکتا ہے۔ جیسے کہ صاحبِ فروع کہتے ہیں: جواز کا موقف وجیہ ہے، امام مالک کا موقف بھی یہی ہے۔ ختم شد ۔
امام نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہی موقف واضح طور پر پسندیدہ ہے؛ کیونکہ دوسرا موزہ یا جراب بھی اس نے طہارت کی حالت میں پہنا ہے۔ یہاں مخالفین کا یہ کہنا کہ یہ طہارت ناقص تھی تو یہ ناقابل قبول بات ہے۔ ختم شد ۔

جب ہم دوسرے پر مسح کرنے کو جائز کہہ رہے ہیں تو پہلے مسح سے ہی مدت شمار کی جائے گی۔ اور نمازی اس حالت میں پہلے موزے پر بھی یقینی طور پر مسح کر سکتا ہے۔

3- جب موزے پر موزہ ، یا جراب پر موزہ پہنے اور پھر دوسرے پر مسح کر کے اسے اتار دے تو کیا بقیہ مدت نیچے والے پر موزے یا جراب پر مسح کر سکتے ہیں؟ مجھے اس مسئلے میں کسی فقیہ کی صراحت نہیں ملی، تاہم نووی رحمہ اللہ نے ابو العباس سریج سے نقل کیا ہے کہ کوئی موزے پر جرموق [ٹھنڈے علاقوں میں سردی سے بچانے جرابوں اور موزوں پر پہنا جانے والا لباس]پہن لے تو اس کی تین چیزیں ہیں: پہلی بات یہ ہے کہ: دونوں ہی ایک ہی موزے کی طرح ہوں، تو اوپر والے کو ظہارہ اور نیچے والے کو بطانہ کہتے ہیں۔ میرا موقف یہ ہے کہ: اس بنا پر اوپر والے موزے کے مسح کی مدت ختم ہونے تک نیچے والے موزے پر مسح کرنا جائز ہے، بالکل اسی طرح جیسے ڈبل موزے کی اوپر والی تہہ اتار دی جائے تو نیچے والی تہہ پر مسح کیا جا سکتا ہے۔" ختم شد
"فتاوى الطهارة" از الشیخ ابن عثیمین ، صفحہ: (192)

جرموق: موزے پر پہنا جانے والا موٹا موزہ جو کہ ٹھنڈے علاقوں میں پہنا جاتا ہے، یعنی یہ ڈبل تہہ کا موٹا موزہ ہوتا ہے ، اوپر والی تہہ کو ظہارہ اور نیچے والی تہہ کو بطانہ کہتے ہیں۔
الشرح الممتع" (1/211)

اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ جو شخص جراب پر موزہ پہنے اور پھر اوپر والے کو اتار دے تو اس سے مسح نہیں ٹوٹے گا، ایسا شخص شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کی ذکر کردہ تینوں حالتوں میں نیچے والے موزے یا جراب پر مسح ، مسح کی مدت ختم ہونے تک کر سکتا ہے۔

واللہ اعلم

ماخذ: الاسلام سوال و جواب