الحمد للہ.
الحمدللہنہ تو یہ جائز ہے اور نہ ہی ممکن ہے – کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب سے جنت کا وصف بیان کیا ہے :
( میں نے اپنے نیک بندوں کے لۓ وہ (جنت ) تیار کی ہے جسے کسی آنکھ نے آج تک دیکھا ہی نہیں اور نہ کسی کان نے اس کے متعلق سنا ہے اور نہ ہی اس کے متعلق انسان کے دل پر اس کا کھٹکا ہی ہوا ہے اگر تم چاہتے ہو تو یہ آیت پڑھو : < کوئی نفس نہیں جانتا جو کچھ ہم نے ان کے لۓ آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا رکھی ہے >)
صحیح بخاری حدیث نمبر (2344) صحیح مسلم حدیث نمبر (3824)
اور پھر یہ منظر جنت کی نعمتوں کی اہمیت میں کمی کا باعث ہے ہمیں وہی وصف کافی ہے جو کہ قرآن کریم اور سنت میں موجود ہے اور جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ پر پیش کیا ہے -
اور اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔
واللہ اعلم .