"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
اگر دوران نماز امام كو كوئى مسئلہ درپيش ہو تو كيا وہ كسى مقتدى كو اپنا نائب بنا سكتا ہے تا كہ مقتديوں كى نماز مكمل كراسكے ؟
الحمد للہ.
جب امام كا وضوء ٹوٹ جائے يا كچھ اور پيش آجائے اور وہ نماز سے نكل جائے تو اسے يہ حق ہے كہ وہ كسى مقتدى كو كہے: يا فلاں آگے آكر انہيں نماز پڑھاؤ، اور اگر وہ ايسا نہيں كرتا تو مقتديوں كو حق ہے كہ ان ميں سے كوئى ايك آگے آكر نماز مكمل كروائے، يا پھر وہ انفرادى طور پر نماز مكمل كر ليں.