سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

پھيپھڑوں كا مريض روزہ نہيں ركھ سكتا

سوال

ايك شخص تين برس سے پھيپھڑوں كى بيمارى كا شكال ہے اور دو مسلمان ڈاكٹروں نے اس كے بارہ ميں فيصلہ كيا ہے كہ وہ اس بيمارى كى بنا پر روزہ برداشت نہيں كر سكتا، تو كيا اس كے ليے روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

" جب دو مسلمان ڈاكٹروں نے يہ طے كيا ہے اسے روزہ نقصان دےگا تو اس كے ليے روزہ چھوڑنا جائز ہے، اور ان شاء شفاياب ہونے كے بعد وہ ان چھوڑے ہوئے روزوں كى قضاء ميں روزے ركھے گا " انتہى

ديكھيں: فتاوى الشيخ محمد بن ابراہيم رحمہ اللہ ( 4 / 181 - 182 ).

اور اگر وہ اس كے بعد روزے نہيں ركھ سكتا تو وہ ہر دن كے بدلے ايك مسكين كو كھانا كھلائيگا.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب