الحمد للہ.
ان كے ليے نماز ميں سجدہ كرتے ہوئے اپنى پيشانياں زمين پر لگانى فرض ہيں، كيونكہ انس بن مالك رضى اللہ تعالى عنہ فرماتے ہيں:
" ہم رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے ساتھ شديد گرمى ميں نماز ادا كرتے اور جب ہم ميں سے كوئى شخص اپنى پيشانى زمين پر نہ ركھ سكتا تو كپڑا بچھا كر اس پر سجدہ كيا كرتا تھا "
صرف سجدہ والى جگہ پر پيشانى كا لمس كرنا كافى نہيں، اس بنا پر ان كا سجدہ صحيح نہيں اور اس كے نتيجہ ميں ان كى نماز صحيح نہ ہو گى، كيونكہ سجدہ نماز كے اركان ميں سے ايك ركن ہے.