الحمد للہ.
الحمدللہاصل تویہی ہے کہ جب عورت کے لیے کوئی ایسا رشتہ آئے جس کا دین اوراخلاق عورت کوپسند ہو اوراس سے دینی اوراخلاقی طور پر کوئی اورشخص بہتر اس کے سامنے نہ ہوتو اسے قبول کرلے ۔
اگر آپ سے شادی کی پیشکش کرنے والا شخص ان صفات کا مالک ہے جو آپ نے ذکر کی ہیں اورپھر وہ علم شرعی حاصل کرنے کی حرص بھی رکھتا ہے جیسا کہ آپ کہتی ہیں پھر تو یہ خیر اوربھلائي کی علامت ہے ، لیکن اگر وہ لغزشیں جن کی طرف آپ نے سوال میں اشارہ کیا ہے وہ کبیرہ گناہ ہوں یا پھر ایسے گناہ ہوں جن پر وہ مصر ہے یا جن کا اعلانیہ ارتکاب کرتا ہو توہم آپ کونصیحت کريں گے کہ جب آپ کو اپنے آپ پر کوئي خدشہ نہ ہو کہ آپ حرام کام کا ارتکاب کرلیں گی یا فتنہ اورفساد کا شکار ہوجائيں گي تو آپ اس سے بہتر شخص کا انتظار کریں ۔
دوم : استخارہ میں یہ شرط نہیں کہ استخارہ کے بعد انسان کو کسی قسم کامعین اشارہ ہوتا ہے ، بلکہ جب وہ مشورہ اوراس معاملہ میں سوچ وبچار کرنے کے بعداس معاملہ میں اسے اس کے دین اوردنیا کی بھلائي اورمصلحت واضح ہو تو اسے استخارہ کے بعد وہ کام کرلینا چاہیے ۔
نہ تو استخارہ کے بعد وہ کسی اشارہ کا انتظار کرے اورنہ ہی نیند اورنفسیاتی شعور کا بلکہ استخارہ کے بعد اللہ تعالی پر توکل کرتے ہوئے وہ کام کرلینا چاہیے ، استخارہ کے متعلقہ احکام وغیرہ آپ کو سوال نمبر ( 5882 ) کے جواب میں ملیں گے آپ اس کا مراجعہ کریں ۔
سوم : اس شخص کے سامنے بے پردہ آنے اوراس کے خلوت کرنے بچیں کیونکہ وہ شخص ابھی تک آپ کے لیے اجنبی ہے ، منگنی اورشادی کا پیغام دینے والے شخص کے ساتھ بیٹھنے یا ملاقات کرنے کے بارہ میں اسی ویب سائٹ پر تفصیلی جواب آپ کو سوال نمبر ( 12182 ) میں ملے گا وہ آپ کے لیے بہت ہی اہم ہے اس کا مطالعہ ضرور کریں ۔
چہارم : آپ جویہ تمنا اورخواہش کررہی ہیں کہ آپ کا خاوند ایسا ہونا چاہیے جس کے ساتھ زندگی اللہ تعالی کے لیے بسر کی جائے بہت ہی عظیم اوراچھی خواہش ہے ، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی اس کی توفیق دے اورآسانی پیدا فرمائے ۔
لیکن آپ کے علم میں یہ ضرور ہونا چاہیے کہ ایک صالحہ عورت ہی اس معاملہ میں مرد کی معاون ہوسکتی ہے اور اسے نصیحت کرسکتی ہے اوراسے مزیددینی تعلیمات پر ابھار سکتی ہے ، اورخاوند کے اعمال صالحہ میں مشغول رہنے کی وجہ سے جوکچھ عورت کے حق میں کمی وکوتاہی ہواس پر صبربھی ایک صالحہ عورت کا کام ہے ۔
ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہيں کہ وہ آپ کو خیر وبھلائي کی توفیق عطا فرمائے ، آمین یا رب العالمین ۔
واللہ اعلم .