جمعہ 7 جمادی اولی 1446 - 8 نومبر 2024
اردو

وہ حج اورتجارت کے لیے سفرکرنا چاہتا ہے

سوال

کیامیرے لیے جائزہےکہ میں حج کے لیے سفر کروں اورمکہ سے سامان خریدوں تا کہ اپنے ملک میں بیچ کرنفع کماؤں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

حج کے موسم میں تجارت کرنی جائز ہے ، امام طبری رحمہ اللہ تعالی نے اپنی تفسیر میں اپنی سند کے ساتھ ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہما سے روایت بیان کی ہے کہ : اللہ تعالی کے فرمان تم پرکوئي گناہ نہيں کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو البقرۃ ( 198 ) کی تفسیرمیں ابن عباس رضي اللہ تعالی کہتے ہيں : احرام سے قبل اوراحرام کے بعد خریدوفروخت میں تم پرکوئي حرج نہيں۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے .

ماخذ: دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 11/ 13 )