جمعہ 7 جمادی اولی 1446 - 8 نومبر 2024
اردو

حج کا حکم

سوال

حج کا کیا حکم ہے ؟ اوراس کےوجوب کا انکارکرنے والے شخص کا حکم کیا ہوگا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

حج دین اسلام کے ارکان میں سے ایک رکن ہے ، لھذا جس نے بھی بیان ہونے کے بعد اس کا انکار کیایا اس سے بغض رکھا تووہ کافر ہے ، اسے توبہ کروائي جائےگی اگر توبہ کرلے توٹھیک وگرنہ اسے قتل کردیا جائے گا ۔

اورحج کی استطاعت رکھنے والے شخص پرواجب ہےکہ وہ فریضہ حج کی ادائيگي میں جلدی کرے کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

اوراللہ تعالی نےاستطاعت رکھنے والے لوگوں پربیت اللہ کا حج کرنا فرض کردیا ہے ، اورجوکوئي کفر کرے تواللہ تعالی ( اس سے بلکہ ) تمام دنیا سے بے پرواہ ہے آل عمران ( 97 ) ۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔

ماخذ: فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 11 / 11 )