جمعہ 7 جمادی اولی 1446 - 8 نومبر 2024
اردو

عمرہ میں اہل مکہ کا میقات

سوال

اہل مکہ عمرہ کے لیے احرام کہاں سے باندھيں ؟ اوراگروہ گرمیوں کے موسم میں ھداء ( میقات سے پہلے ہے ) میں رہائش پذیر ہوں توعمرہ کے لیے احرام کہاں سے باندھیں گے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اہل مکہ عمرہ کے لیے حرم کی حدود کے باہرسےاحرام باندھيں گےجیسا کہ تنعیم ہے ، اوراگروہ گرمیوں میں ھداء میں رہتے ہوں تووہ اپنی جگہ سے ہی احرام باندھیں گے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

( اورجواس کے اندرہوں ان کے احرام باندھنے کی جگہ وہی ہے جہاں سے وہ نکلے اورسفرشروع کرے حتی کہ اہل مکہ مکہ سے ہی باندھیں ) متفق علیہ ۔

اورصحیحین میں ہے کہ جب عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا مکہ میں تھی اورعمرہ کرنا چاہتی تھیں تونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہيں حکم دیا کہ وہ حل سے احرام باندھیں ( یعنی حرم کی حدود کے باہر سے )

اللہ تعالی ہی توفیق دینے والا ہے .

ماخذ: اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 11 / 129 ) ۔