اتوار 3 ربیع الثانی 1446 - 6 اکتوبر 2024
اردو

ولادت ميں سہولت كے ليے برتن ميں سورۃ الزلزال لكھنا

سوال

كيا ولادت كے وقت سورۃ الزلزال كى قرآت كرنے سے سے آسانى پيدا ہو جاتى ہے، اور كيا ولادت ميں آسانى پيدا كرنے كے ليے كوئى دعائيں اور اذكار مشروع ہيں، اور كيا ولادت كے وقت دعا قبول ہوتى ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ولادت كے وقت برتن ميں زعفران سے سورۃ الزلزلۃ " اذا زلزلزت الارض زلزالہا " اور اسى طرح وہ آيات ميں جن ميں رحم كا ذكر ہے، اور اسى طرح

و ما تخرج من ثمرات من اكمامھا و ما تحمل من انثى و لاتضع الا بعلمہ فصلت ( 47 ).

اور فرمان بارى تعالى:

اللہ يعلم ما تحمل كل انثى و ماتغيض الارحام و ماتزداد و كل شيئ عندہ بمقدار الرعد ( 8 ).

تجربہ كيا گيا ہے كہ يہ آيات زعفران كے ساتھ لكھ كر اور پھر اس برتن ميں پانى ڈال كر زعفران كو حل كر كے نفاس والى عورت كو پلايا جائے اور نفاس والى عورت كے پيٹ كو ہاتھ سے ملا جائے، يا يہ آيات پانى ميں پڑھ كر وہ پانى نفاس والى عورت كو پلايا جائے اور اس كے پيٹ كو ملا جائے، يا پھر نفاس والى عورت كو پڑھ كر دم كيا جائے تو اللہ كے حكم سے اس كى ولادت ميں آسانى پيدا ہو جاتى ہے.

اور درد زہ كے وقت دعا كرنا قبوليت كے ليے اولى ہے كيونكہ يہ دعا مشكل و تنگى اور لاچارى كے وقت كى جا رہى ہے اور اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

كون ہے جو مضطر اور لاچار كى دعا قبول كرتا اور اس كى تكليف اور مشكل دوركرتا ہے، اورتمہيں زمين كا خليفہ بناتا ہے كيا اللہ تعالى كے ساتھ كوئى اور بھى معبود ہے ؟ النمل ( 62 ).

اور پھر مشكل و تنگى اور بےكسى كے وقت تو اللہ سبحانہ و تعالى دعا بہت قبول كرتا اور مشكل و تنگى سے نجات دلاتا ہے.

ماخذ: الشيخ محمد بن صالح العثيمين رحمہ اللہ ديكھيں: مجلۃ الدعوۃ ( عربى )عدد نمبر ( 1754 ) صفحہ نمبر ( 36 )