سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

اللہ تعالی کے اسم " الواسع " کا معنی

11186

تاریخ اشاعت : 26-05-2003

مشاہدات : 10747

سوال

اللہ تعالی کے اسم " الواسع " کا معنی کیا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


اللہ سبحانہ وتعالی واسع ہے وہ ساری مخلوق کو کفایت اور فضل وکرم اور تدبیر کرنے کے اعتبار سے واسع ، اور اللہ تعالی غنی ہے جس کا رزق اس کی ساری مخلوق کے لۓ وسیع ہے تو آ‎پ کوکو‎ئ بھی ایسا نہیں ملے گا جو اس کا دیا ہوارزق نہ کھاتا ہواور نہ کسی کے اندر اتنی طاقت ہے کہ وہ اس کے ديۓ ہوۓ رزق کے علاوہ کچھ کھا سکے ۔

اس کی رحمت ہرچيز کووسیع اوراس کا غناء ہرقسم کے فقر کووسیع ہے ، اللہ تعالی کی عطاء بہت ھی زیادہ ہے جواس سے مانگاجاۓ اسے وسیع ہے ، اور وہ ہرچیزپر محیط ہے جیسا کہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے :

اس کا علم ہرچيزپر حاوی ہے طہ ( 98 )

توواسع ایسے معنی کومتضمن ہے جوکہ الغنی میں نہیں پایاجاتا، اس لۓ‎ کہ یہ کہا جاتا ہے : واسع الفضل اس کا فضل بڑا وسیع ہے اور واسع الرحمۃ اس کی رحمت بڑي وسیع ہے ، اوراس کی رحمت ہرچيز کوعام اوراس کے علم نے ہرچیز کواپنے احاطہ میں لیا ہوا ہے ۔

فرمان باری تعالی ہے :

اے ہمارے رب تو نے ہرچیزکواپنی رحمت اورعلم سے گھيررکھا ہے غافر ( 7 )

اوریہ اسم اس یہ اعتراف بھی کرواتا ہے کہ اللہ تعالی کوکوئ چیزبھی عاجز نہیں کرسکتی اورنہ ہی اس پر کوئ چیز مخفی رہ سکتی ہے ، اور وہ اللہ عزوجل کثیر القدرت اور اس کی معلومات بھی بہت زیادہ ہیں ۔

اللہ تعالی بہت واسع صفات و حمد اس کے متعلقات والا ہے ، وہ اس طرح کہ اس کی حمدوثنا کا کو‎ئ شمار نہیں کرسکتا ، بلکہ اس کی حمدوثنا تو ایسے ہی ہے جس طرح اس نے اپنی ثنا بیان کی ہے ، اس کی عظمت وسیع ہے اور رہ واسع فضل و احسان والا ہے اوروہ عظیم کرم سخاوت والا ہے ۔ .

ماخذ: ڈاکٹر حصہ الصغیر کی کتاب شرح الاسماء اللہ تعالی الحسنی سے لیا گیا ہے دیکھیں صفحہ نمبر (268)