اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

بيوى كا دودھ پينا

111909

تاریخ اشاعت : 29-12-2009

مشاہدات : 20409

سوال

كيا بيوى كو بہلاتے پھسلاتے ہوئے اس كا پستان منہ ميں ڈالنے ميں كوئى حرج ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر تو وہ اس كا دودھ نہ چوسے تو اس پر كچھ حرج نہيں، اور اگر چوس لے تو يہ اس كے لائق نہيں، ليكن يہ اس پر حرام نہيں چاہے تھوڑا ہو يا زيادہ، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" وہى رضاعت حرمت كا باعث بنتى ہے جو انتڑيوں كو بھرے اور دودھ چھڑانے كى عمر سے قبل ہو "

اسے ترمذى نے روايت كيا ہے " انتہى

فضيلۃ الشيخ محمد بن ابراہيم رحمہ اللہ.

فتاوى الشيخ محمد بن ابراہيم ( 11 / 188 ).

اور سوال نمبر ( 47721 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب