سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

اللہ تعالی کے اسم " الرفیق " کا معنی ۔

11364

تاریخ اشاعت : 17-06-2003

مشاہدات : 7196

سوال

اللہ تعالی کے اسم " الرفیق " کا معنی کیا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


بیشک اللہ تعالی اپنے بندوں کے ساتھ بہت ہی رفیق ( مہربان ) ہے اوروہ اپنے افعال میں بھی رفیق ہے ، اس نے سب مخلوقات کوبتدریج حکمت اورمہربانی کے ساتھ ایک ایک چیز کرکے پیدافرمایا ، باوجود اس کے وہ انہيں ایک لحظہ میں پیدا کرنے پر قادر تھا ، توجوبھی شریعت پر غور فکر اورتدبر کرے گا وہ کس طرح ایک ایک چيز کرکے لاتی ہے تو وہ اسے اللہ تعالی کی رفق ومہربانی پر شاھد پاۓ گا ۔

اور اللہ عزوجل بہت ہی مہربان ہے وہ جلد بازی نہیں کرتا کیونکہ جلد بازی تو وہ کرتا ہے جسے کسی چیز کے ختم ہوجانے کا ڈر ہو ، لیکن وہ جس کے قبضہ اورملکیت میں سب کچھ ہو وہ اس میں جلد بازی نہيں کرتا ۔

ابن قیم رحمہ اللہ تعالی کا قول ہے :

اوروہ اللہ تعالی مہربان ہے اور مہربانی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے بلکہ انہیں اپنی مہربانی سے ان کی خواہش سے بھی زیادہ عطا فرماتا ہے ۔ .

ماخذ: دیکھیں : کتاب شرح الاسماء اللہ تعالی الحسنی صفحہ نمبر ( 134 ) - تالیف : ڈاکٹر حصۃ الصغیر