اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

دانتوں سے نکلنے والا خون روزہ باطل نہيں کرتا

سوال

کیا دانتوں سے نکلنے والا خون روزہ فاسد کرتا ہے کہ نہيں ؟ اوراگر کوئي انسان کسی دوسرے کو زد کوب کرے جس سے اس کے دانتوں سے خون جاری ہوجائے توکیا روزے پرکچھ اثر ہوگا ؟ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے

جواب کا متن

الحمد للہ.

دانتوں سے نکلنے والاخون روزے پر اثرانداز نہيں ہوتا اورنہ ہی اس سے روزہ ٹوٹتا ہے ، چاہے وہ خود نکلے یا کسی کے زدکوب کرنے سے ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کی آل اورصحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔

دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 267 ) ۔

لیکن روزے دار پر اس خون کو نگلنا حرام ہے ، اوراگر اس نے جان بوجھ کر نگل لیا توروزہ ٹوٹ جائے گا ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب